بھٹکل:25/جنوری (ایس او نیوز) گذشتہ 20جنوری سے مرڈیشور سے کائی کنی میں اپنی بہن کے گھر جانے کی بات کہتے ہوئے گھر سے نکلا ایک شخص بہن کے گھر پہنچے بغیر اور اپنے گھر لوٹے بغیر لاپتہ ہونے کی شکایت مرڈیشور پولس تھانہ میں داخل کی گئی ہے۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت جناردھن وینکٹ رمن موگیر (42)کی حیثیت سے کی گئی ۔ پولس معاملے کو درج کرلینے کے بعد جانچ میں مصروف ہے۔